Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ میں پیرس انداز کا امریکہ پر بھی حملہ کرنے کی صلاحیت موجود

دولت اسلامیہ میں پیرس انداز کا امریکہ پر بھی حملہ کرنے کی صلاحیت موجود

واشنگٹن۔ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خوفناک دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ میں پیرس حملے کے انداز کا حملہ امریکہ میں بھی کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔ وہ اپنی مقامی شاخوں کو استعمال کرتے ہوئے کئی مقامات پر بیک وقت حملہ کرسکتا ہے اور بیسیوں ہلاکتیں واقع ہوسکتی ہیں۔ امریکی محکمہ سراغ رسانی ایک اعلیٰ عہدیدار ڈائریکٹر جیمس کلیپر نے کہا کہ دولت اسلامیہ میں اس کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ بات ہمارے لئے فکرمندی کی ہے کہ امریکہ میں وہ لوگ اسی طرح کا حملہ کرسکتے ہیں جیسا کہ قبل ازیں پیرس اور بروسیلز میں کرچکے ہیں۔ ریلوے اسٹیشن اور ایرپورٹ پر حملے سے 32 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے تھے۔ کلیپر نے کہا کہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے نومبر میں پیرس پر جو دہشت گرد حملے کئے تھے، اس سے کم از کم 130 افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ قبل ازیں صدر بارک اوباما اور چند اعلیٰ سطحی صیانتی مشیروں نے دولت اسلامیہ سے امریکہ کو لاحق خطرہ پر زور دیا تھا۔ اوباما نے کہا کہ تھا کہ ہمیں امریکہ میں دولت اسلامیہ سے اتنا ہی خطرہ ہے جتنا کہ یوروپ کو تھا ، ہمیں بروسیلز میں حملے کے مانند چیلنج کا مسلسل سامنا کرنا پڑے گا۔ کلیپر نے کہا کہ دولت اسلامیہ ایک بے رحم تنظیم ہے جو خود اپنے لوگوں کے سَر قلم کرتی اور انہیں مصلوب کرتی ہے جس کے نتیجہ میں یہ تنظیم خود ہی شکست خوردہ ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT