Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ نے دفاعی موقف اختیار کرلیا ہے : اوباما

دولت اسلامیہ نے دفاعی موقف اختیار کرلیا ہے : اوباما

واشنگٹن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خطرناک دولت اسلامیہ اب عراق اور شام میں خود اپنا دفاع کرتی نظر آرہی ہے۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے حلیف ممالک نے دولت اسلامیہ نیٹ ورک کو مکمل طور پر تباہ کرنے پر اپنی تمام تر توجہ مبذول کردی ہے۔ سی آئی اے ہیڈکوارٹرس میں قومی سیکوریٹی ٹیم کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ شام اور عراق میں جہاں تک زمینی جنگ کا تعلق ہے، دولت اسلامیہ نے خود اپنے دفاع کا موقف اختیار کرلیا ہے۔ ہمارے 66 ملکی اتحاد نے دولت اسلامیہ کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردیا ہے۔ 66 ملکی اتحاد میں عرب ممالک بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے اتحاد نے دولت اسلامیہ کے خلاف جو موقف حاصل کیا ہے اسی موقف کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

طیارہ حادثہ میں 12 افراد ہلاک
سڈنی ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک چھوٹے طیارہ کے لینڈنگ کے وقت پھسل جانے سے حادثہ کا شکار ہونے کے بعد 12 افراد بشمول ایک آسٹریلیائی شہری ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ پاپوا نیوگنی میں پیش آیا۔ پی این جی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی اطلاع کے مطابق حادثہ کے وقت طیارہ ایک دشوارگذار فضائی راستے پر پرواز کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT