Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ نے مبینہ روسی جاسوس کا سر قلم کردیا

دولت اسلامیہ نے مبینہ روسی جاسوس کا سر قلم کردیا

بیروت۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ گروپ نے آج ادعا کیا کہ اس نے ایک روسی ایجنٹ کا سر قلم کردیاجس نے دولت اسلامیہ کی صفوں میں ایک جنگجو کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی تھی جو دراصل ایک بہروپیا جاسوس تھا جو دولت اسلامیہ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے شامل ہوا تھا۔ سر قلم کرنے کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے جس میں متوفی کو روسی انٹلیجنس ڈپارٹمنٹ کا کیپٹن بتایا گیا ہے۔ ویڈیو میں  ایک نقاب پوش کو مبینہ جاسوس کے ساتھ پوچھ گچھ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں اس نے یہ اعتراف کیا کہ اسے دولت اسلامیہ کے اعلیٰ سطحی فوجی کمانڈر عمر الشیشانی کی جاسوسی کرنے شام روانہ کیا گیا تھا۔ عمرالشیشانی گذشتہ سال امریکی فضائی حملہ میں ہلاک ہوگیا تھا۔ بعدازاں ویڈیو میں کسی صحرا کا منظر دکھایا گیا جہاں مبینہ جاسوس کو گھٹنوں کے بل کھڑا ہوا دکھایا گیا جہاں اسے قتل کردیا گیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ سابق سوویت یونین کے ہزاروں جنگجوؤں نے شام اور عراق میں دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT