Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ پر روس ۔ امریکہ نے معلومات شیئر نہیں کی : وائیٹ ہاؤس

دولت اسلامیہ پر روس ۔ امریکہ نے معلومات شیئر نہیں کی : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن۔17مئی(سیاست ڈاٹ کام)وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے بارے میں روس کے ساتھ خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبروں کو جھوٹا قراردیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مسٹر ٹرمپ پر روس کے ساتھ آئی ایس کے سلسلے میں خفیہ معلومات کا اشتراک کرنے کی بات بکواس ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔میک ماسٹر نے کہا کہ صدر نے کسی بھی فوجی مہم کی کوئی ایسی معلومات اشتراک نہیں کیں جو پہلے سے ہی عام نہیں ہیں۔میٹنگ میں روس کے وزیرخارجہ سارگی لاروف سمیت دو دیگر سینئر افسروں کے علاوہ وہ بھی موجود تھے ۔قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کی کل کی رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ نے مسٹر لاروف اور واشنگٹن میں روس کے سفیر سارگی کسلیک سے گشتہ ہفتے اوول آفس میں ملاقات کی تھی اور ان سے بے حد خفیہ معلومات کا اشتراک کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ آئی ایس کاروباری پروازوں میں دہشت گردانہ حملوں کو انجام دینے کے لئے پورٹیبل کمپیوٹروں کا استعمال کرسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT