Monday , October 23 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ پر غیر واضح موقف کیلئے اوباما پر تنقیدیں

دولت اسلامیہ پر غیر واضح موقف کیلئے اوباما پر تنقیدیں

واشنگٹن۔7ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ری پبلیکنس نے آج امریکی صدر بارک اوباما کو شدید تنقیدوں کا نشانہ بنایا اور کہاکہ صدر موصوف دولت اسلامیہ کو شکست فاش دینے کیلئے کوئی واضح بیان نہیں دے رہے ہیں ۔ ری پبلیکن صدارتی امدیوار ڈونالڈ ٹرمپ نے انتہائی سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ صدر موصوف پتہ نہیں کیوں یہ کہنے سہ ہچکچارہے ہیں کہ امریکہ اس وقت دولت اسلامیہ کی سرکوبی کے حالت جنگ میں ہے ۔ اوباما نے اب تک ایسا بیان دینے سے گریز کیا ہے ( شاید وہ ایسا بیان دیں گے بھی نہیں ) ۔ اوباما نے آج قوم کے نام اپنے شاذ ونادر کئے جانے والے خطاب کے دوران دولت اسلامیہ کو شکست فاش دینے کی بات کہی تھی اور اس بیان کو لیکر ڈونالڈ ٹرمپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اوباما اپنا موقف ( امریکہ کا موقف ) واضح نہیں کررہے ہیں ۔ اب ہمیں اس صدر کو فوری طور پر بدل دینا چاہیئے ۔ری پبلیکن صدارتی امیدواروں کے بشمول اپوزیشن پارٹی کے ارکان بھی صدر اوباما کے دولت اسلامیہ کے بارے میں موقف کے بدترین ناقد ہیں اور نہیں چاہتے کہ امریکی فوج بیرونی ملک کسی بھی تنازعہ میں ملوث ہوں۔

TOPPOPULARRECENT