Monday , September 25 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ کا افغان لیڈر عبدالحسیب ہلاک

دولت اسلامیہ کا افغان لیڈر عبدالحسیب ہلاک

کابل ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : افغانستان میں دولت اسلامیہ کے سربراہ جن کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ کئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ رہ چکے ہیں ، جن میں فوجی ہاسپٹل پر کیا گیا حملہ بھی شامل ہے جہاں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے ، کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ امریکی اور افغان عہدیداروں کے مطابق عبدالحسیب جن کا گروپ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ سے ملحقہ ہے ، کو گذشتہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں خصوصی فورسیس نے نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کردیا تھا ۔ کابل کے قصر صدارت سے بھی یہ اطلاع دی گئی تھی جس کے مطابق عبدالحسیب وہی شخص ہے جس نے کابل میں واقع ایک ہاسپٹل پر حملہ کرنے کا حکم دیا تھا جس نے ہمارے ملک کے کئی مرد و خواتین کو موت کی نیند سلادیا ۔ قصر صدارت سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت افغانستان دولت اسلامیہ کے خلاف اپنا آپریشن ، اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک ان کا مکمل صفایا نہیں ہوجاتا ۔ دوسری طرف افغانستان میں ناٹو کمانڈر جنرل جان نکولسن نے بھی عبدالحسیب کی ہلاکت کی توثیق کی اور انتباہ دیا کہ دولت اسلامیہ کا کوئی بھی رکن اگر افغانستان آیا تو اس کا حشر بھی حسیب جیسا ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT