Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کا نعرہ لگاتے ہوئے ٹیچر پر حملہ

دولت اسلامیہ کا نعرہ لگاتے ہوئے ٹیچر پر حملہ

پیرس ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیرس کے مضافاتی علاقہ میں ایک ٹیچر پر ایک شخص نے جو ایک ڈبہ کاٹنے کا ہتھیار اور ایک قینچی لہرا رہا تھا اور دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ سے تعلق کا اعلان کررہا تھا، حملہ کردیا۔ وکیل استغاثہ کے دفتر کے بموجب حملہ اس وقت ہوا جبکہ نومبر میں دولت اسلامیہ نے اپنے یپرووں کو فرانسیسی تعلیمی نظام کے تحت سیکولرازم کی تعلیم دینے والے اساتذہ کو ہلاک کردینے کی ہدایت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ اساتذہ مسلم خاندان کے خلاف علی الاعلان جنگ کررہے ہیں۔ حملہ آور نے ٹیچر کے پہلو پر چاقو سے وار کیا تھا۔ وار کرنے سے پہلے ٹیچر کے ساتھ اس کی کچھ دیر تک زبانی تکرار ہوئی تھی۔ حملہ کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا جبکہ فرانس میں پیرس دہشت گرد حملوں کے بعد سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT