Sunday , September 24 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ کا یمن میں خودکش بم حملہ پولیس میں ملازمت کے 25 امیدوار ہلاک

دولت اسلامیہ کا یمن میں خودکش بم حملہ پولیس میں ملازمت کے 25 امیدوار ہلاک

عدن۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک خودکش بم بردار نے کم از کم 25یمنی پولیس میں ملازمت کے امیدواروں کو جنوبی مشرقی ساحلی شہر مکلا میں آج ہلاک کردیا ۔ طبی ارکان عملہ کے بموجب دولت اسلامیہ کا جاریہ ہفتہ یہ دوسرا حملہ تھا جس کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ہے ۔ خودکش بم بردار نے دھماکو مادوں کا ایک کمربند باندھ رکھا تھا ۔ پولیس میں ملازمت کے امیدوار ایک مرکز پر جو شہر میں واقع ہے قطار بنائے ہوئے کھڑے تھے جب کہ خودکش بم بردار نے ان کے درمیان گھس کر اپنا کمربند دھماکہ سے اڑا دیا ۔ گذشتہ ماہ القاعدہ کے ایک سالہ دور اقتدار کے بعد سرکاری افواج نے اس شہر پر قبضہ کیا ہے ۔ حملہ میں 60افراد زخمی ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT