Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کو ایشٹن کارٹرکا انتباہ

دولت اسلامیہ کو ایشٹن کارٹرکا انتباہ

واشنگٹن ۔ 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے آج ایسے لوگوں کو خصوصی طور پر دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کو زبردست انتباہ جاری کیا جو امریکہ کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ کنیٹکی کے فورٹ کیمپبل میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فرد یا تنظیم اگر امریکہ کے مفاد کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں تو یاد رکھ لیں، ایسا کرنے پر انہیں انصاف کے لمبے ہاتھ اور زوردار گھونسہ ایسا کرنے سے باز رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ دولت اسلامیہ کو شکست فاش دینا ہی امریکہ کا اہم ترین مقصد ہے اور اس کے خلاف ہماری لڑائی ابھی شروع ہوئی جو پتہ نہیں کب تک چلے گی اور اس کے کیا نتائج برآمد ہوں گے۔ اس کے بارے میں ابھی سے کچھ بھی کہا نہیں جاسکتا۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حالیہ دنوں میں دولت اسلامیہ کی طاقت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور یکے بعد دیگرے اس نے جن شہروں پر قبضے کئے تھے وہ سب ان کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT