Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں گے : ٹرمپ

دولت اسلامیہ کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں گے : ٹرمپ

کلیولینڈ (یو ایس) ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج واضح کردیا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر بن گئے تو دولت اسلامیہ کے خلاف ’’اعلان جنگ‘‘ کردیں گے البتہ انہوں نے محتاط رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ خطرناک جنگجوؤں سے زمینی  جنگ لڑنے کیلئے وہ امریکی فوج کی بہت قلیل تعداد روانہ کریں گے۔ ’’60 منٹس آف سی بی ایس نیوز‘‘ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہرحال یہ جنگ ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایک ایسا بھی طبقہ ہے جو ہم کو اس دنیا سے نیست و نابود کردینا چاہتا ہے تاہم ہم بھی کچی گولیاں نہیں کھیلے ہیں۔ ہم دولت اسلامیہ کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔ ہمارے پاس اس وقت بہترین انٹلیجنس موجود ہے تاہم زمینی جنگ کے لئے زائد فوجیوں کو ذمہ داری نہیں دینا چاہتا۔

TOPPOPULARRECENT