Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دولت اسلامیہ کیلئے بھرتی کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

دولت اسلامیہ کیلئے بھرتی کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

ممبئی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس نے دو افراد کو مبینہ دولت اسلامیہ میں بھرتی سے تعلق رکھنے کی بناء پر گرفتار کرلیا۔ کل ارشد قریشی اور رضوان خان کے علاوہ دیگر دو افراد کے خلاف ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اُن پر انسداد غیر قانونی سرگرمیاں اور قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 120(B) (مجرمانہ سازش) کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ قریشی اور خان کو قبل ازیں کیرالا کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کیرالا کی پولیس اور مہاراشٹرا اے ٹی ایس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قریشی کو نوی ممبئی سے 21 جولائی کو مبینہ طور پر نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میرن کے بھائی 25 سالہ ابین جیکب عرف مریم کو جو اپنے شوہر کے ساتھ لاپتہ تھی، بیسٹنگ ونسنٹ عرف یحیٰی کے ساتھ کیرالا پولیس نے گرفتار کرلیا۔ یحیٰی نے کوچی میں پولیس سے کہاکہ اُس نے کسی کو بھی زبردستی اسلام قبول کرنے کے لئے نہیں کہا ہے اور نہ دولت اسلامیہ میں بھرتی ہونے کے لئے کہا ہے۔ باستن اور قریشی اس کے پس پردہ ہیں۔ اسی طرح کی ایک کارروائی میں اُس نے یہ بھی الزام عائد کیاکہ دولت اسلامیہ کے لئے بھرتی میں اُس کا کوئی کردار نہیں تھا۔ کیرالا کے کم از کم 21 نوجوان لاپتہ بتائے جاتے ہیں اور شبہ ہے کہ وہ دولت اسلامیہ میں شامل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT