Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ہیٹ لسٹ تیار

دولت اسلامیہ کی برطانوی ارکان پارلیمنٹ کی ہیٹ لسٹ تیار

لندن۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ سے کہہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مکانوں اور انتخابی حلقوں میں حفاظتی انتظامات میں شدت پیدا کردیں کیونکہ انہیں اور ان کے ارکان عملہ کو دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنانے کیلئے ایک فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ دولت اسلامیہ کے سیاسی قاتلوں کا ہدف سرکاری عہدیدار اور شام میں بمباری کی مہم کے ذمہ دار قائدین شامل ہیں ۔ 300 مشتبہ اسلامی دہشت گرد برطانیہ واپس آگئے ہیں اور اب آزادانہ طور پر سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ۔ صیانتی محکموں کے سربراہوں نے انتباہ دیا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو ان سے راست خطرہ لاحق ہے ۔ حفاظتی انتظامات کے ماہر نے ایک روزنامہ سے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ دہشت گردوں کی نظر میں جائز ہدف ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT