Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی جنگ سے B-1 امریکی بمبار طیارے دستبردار

دولت اسلامیہ کی جنگ سے B-1 امریکی بمبار طیارے دستبردار

واشنگٹن۔21فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے B-1 بمبار طیارے جو امریکہ کے انتہائی قابل اعتماد اسلحہ میں شامل ہیں ‘ شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کی جنگ سے دستبردار کرلے گا تاکہ انہیں مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ امریکی فضائیہ مرکزی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل چارلس براؤن جونیئر نے کہا کہ B-1 لینسر بمبار لڑاکے طیارے امریکہ واپس بھجوائے جارہے ہیں جنہیں مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا گیا تھا ۔ چار انجن والے بمبار لڑاکے طیارے مزید بہتر بنانے کیلئے واپس بھجوائے جارہے ہیں ۔ یہ طریقہ کار جیٹ طیاروں کو ایک زبردست دھکہ ہوگا ‘ تاہم عارضی ہوگا ۔ براؤنڈ نے پنٹاگان میں ریڈیو رابطہ کے ذریعہ قطر میں قائم فضائیہ کے العبید فوجی فضائی اڈہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ B-15 بمبار لڑاکا طیارے قابل ستائش ہیں کیونکہ یہ ہتھیار منتقل کرتے ہیں اور ان ہتھیاروں کو اپنے نشانوں پر درست ضرب لگانے کیلئے استعمال کرتے ہیں ۔ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں یہ طیارے بہت کارآمد ثابت ہوچکے ہیں ۔ خبرساں ٹی وی چینل سی این این نے براؤنڈ کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔براؤنڈ نے کہا کہ درحقیقت ان طیاروں میں دیگر طیاروں کی بہ نسبت بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ‘ لچکدار موقف کی وجہ سے جیتی ہوئی جنگ بھی ہاری جاسکتی ہے ۔ B-1 بمبار طیارے وقت پر کام آنے والے ہتھیار ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT