Wednesday , September 27 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ کی سعودی عرب پر حملے کی سازش ،سراغ رسانی جال توڑ دیا گیا

دولت اسلامیہ کی سعودی عرب پر حملے کی سازش ،سراغ رسانی جال توڑ دیا گیا

ریاض۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کہا کہ اس نے دولت اسلامیہ کی وزارت دفاع کے دفاتر پر خودکش حملے کی سازش ناکام بنادی ہے اور سراغ رسانوں کا جال توڑ دیا ہے جو مبینہ طور پر علیحدگی پسندی کی حوصلہ افزائی کررہا تھا۔ یہ دونوں اعلان آج علی الصبح کئے گئے جن میں مملکت کو درپیش صیانتی چیلنجوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ سعودی عرب فی الحال یمن میں جنگ اور قطر کیساتھ سفارتی تنازعہ میں مصروف ہے۔ سعودی سرکاری خبر رساں ادارہ نے خبر دی ہے کہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔یہ بیان سراغ رساں جال کی نشاندہی کرتا ہے جو سعودی عرب کے شہریوں اور غیرملکیوں کیخلاف سرگرم تھا۔

TOPPOPULARRECENT