Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / دولت اسلامیہ کی مالی امداد، دو گرفتار

دولت اسلامیہ کی مالی امداد، دو گرفتار

سڈنی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں ایک 16 سالہ لڑکی اور ایک 20 سالہ مرد کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کو رقوم بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ان دونوں افراد پر دہشت گردوں کو مالی تعاون فراہم کرنے کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 25 سال قید ہے۔ گرفتار کئے گئے شخص کو اس سے قبل ستمبر 2014 میں آسٹریلیا میں انسداد دہشت کی سب سے بڑی کارروائی کے دوران بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ان افراد میں سے یہ 14واں اور آخری شخص ہے جو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ نیوساؤتھ ویلز کی پولیس ڈپٹی کمشنر کیتھرین برن نے لڑکی کی عمر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے سڈنی میں صحافیوں کو بتایا کہ’میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ پریشان کن ہیکہ ہمیں اس ماحول میں نوجوان بچوں کیساتھ پیش آنا پڑ رہا ہے اور آج ہونے والی گرفتاری سے اس میں تبدیلی نہیں ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT