Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی ملائیشیائی نوجوانوں کو ترغیب

دولت اسلامیہ کی ملائیشیائی نوجوانوں کو ترغیب

کوالالمپور ۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دولت اسلامیہ ملائیشیاء کے نوجوانوں کو بنیاد پرست بنانے کے نئے طریقے اختیار کررہی ہے اور انٹرنیٹ کے ذریعہ انہیں جہاد کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ نوجوانوں کو تنہا حملے کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔ دولت اسلامیہ ملائیشیاء کے ارکان دیہاتیوں کو ترغیب دے رہے ہیں کہ جنوبی فلپائن میں قائم ابوسیاف کی طرح اپنی شناخت قائم کریں اور خلافت اسلامیہ کا اعلان کریں ۔ اسلامی ریاست اب اپنے حامیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ اپنے طور پر ملک میں جہاد کریں ‘ اس کیلئے کسی تنظیم کی ضرورت نہیں ہے ۔ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیاء کے سیاسی تجزیہ کار مزلی ملک نے کہا کہ 23جون کو سماجی میڈیا پر جو ویڈیو دکھایا گیا اسے دیکھ کر خون سرد ہوجاتا ہے ۔ فلپائن کی اخوان المسلمین نے دولت اسلامیہ کو خلافت فوج کی سالاری سونپی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT