Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کی پیشقدمی ،ایک لاکھ شامی عوام پھنس گئے

دولت اسلامیہ کی پیشقدمی ،ایک لاکھ شامی عوام پھنس گئے

بیروت ۔ 27 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) کم از کم ایک لاکھ افراد آج شام اور ترکی کی سرحد پر پھنس گئے جبکہ دولت اسلامیہ کی فوجوں نے صوبۂ حلب سے ترکی سرحد کی سمت پیشقدمی کا آغاز کیا۔ جہادی گروپ صوبہ رقہ سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے جہاں اُس کے دو مستحکم گڑھ تھے شام اور ترکی کی سرحد کی جانب پیشقدمی کررہا ہے کیونکہ جھڑپیں قریب میں ہی ہورہی ہیں، اس لئے عوام فرار ہونے سے بھی قاصر ہیں۔ انسانی حقوق کے نگران کار ادارے کے رکن جیری سیمپسن نے کہا کہ سرحد کے قریب پھنسے ہوئے شامی پناہ گزینوں کی تعداد 1,65,000 سے زیادہ ہے ۔ دولت اسلامیہ نے صوبہ رقہ میں دو قصبوں پر کئی ماہ تک اپنا قبضہ رکھا تھا ۔ دولت اسلامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اُن کا اچانک حملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT