Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے بمبار برطانیہ میں حملہ کیلئے تیار؟

دولت اسلامیہ کے بمبار برطانیہ میں حملہ کیلئے تیار؟

لندن ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے بمبار برطانیہ میں ہیں اور دوسری عالم جنگ میں فتح کی جو یادگاری تقریب منائی جانے والی ہے، اس تقریب کو تہس نہس کرسکتے ہیں جہاں ملکہ کے علاوہ شاہی خاندان کے افراد بھی موجود ہوں گے اور جو دولت اسلامیہ کا ممکنہ نشانہ ہوسکتے ہیں۔ جی ہاں ! اسکائی نیوز نے فرضی کرداروں کے ساتھ شام کے جہادیوں کے ذریعہ ایک دہشت گرد پیغام بھیجا ہے جس میں فنڈس جمع کرنے اور ہتھیار سازی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ ٹوئٹر پر یہ دو کردار ایک مرد اور ایک خاتون پر مشتمل ہے جس نے جہاد کے لئے خود کو وقف کردیا ہے۔ اس طرح اب برطانوی ٹیلی ویژن پر انتہاء پسندوں کے نئے طریقہ کار کو پیش کرنا دراصل بے چینی کا ماحول پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ جہاں تک خفیہ آپریشنس کا سوال ہے تو یہ بات سامنے آئی ہے عراق اور شام کے دولت اسلامیہ گروپ کے بمبار (داعش) برطانیہ میں موجود ہیں جن میں سے بعض نے شام میں تربیت حاصل کی ہے اور وہ کسی بھی وقت حملہ کیلئے تیار ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ دولت اسلامیہ اپنے ان مستقبل کے برطانوی شہریوں کو جو داعش میں بھرتی ہوں گے، کیلئے یپغام دیا ہیکہ شام کے لئے طویل سفر کرتے ہوئے وہاں پہنچنا اور لڑائی میں حصہ لینے سے بہتر ہے کہ وہ تنہا یہ کام انجام دیں۔

TOPPOPULARRECENT