Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے جنگجو امریکی ساختہ رائفلز استعمال کررہے ہیں؟

دولت اسلامیہ کے جنگجو امریکی ساختہ رائفلز استعمال کررہے ہیں؟

واشنگٹن 3 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے نئے ویڈیو میں جہادی جنگجوؤں کو امریکہ میں تیار کردہ M16 رائفلز لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو شاید انھوں نے عراقی فوجیوں سے ضبط کی ہونگی۔ فلیش پوائنٹ انٹلی جنس کے مطابق داعش کے ذریعہ جو ویڈیو جاری کیا گیا ہے اس میں واضح طور پر زائداز ایک درجن جنگجوؤں کو ہتھیار چلانے کی تربیت حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جو امریکی ساخت کی M16 رائفلز ہیں۔ اپنے ایک تحقیقی نوٹ میں فلیش پوائنٹ نے بتایا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں میں امریکی رائفلز کا استعمال شاذ و نادر ہی پایا جاتا ہے اور ایسا صرف عراق میں ہوتا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی رائفلز یا تو عراقی فوجیوں سے ضبط کی گئی ہیں یا پھر ان رائفلز کو امریکی فوج چھوڑ کر گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT