Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے خلاف روسی امدادمسترد:باغی

دولت اسلامیہ کے خلاف روسی امدادمسترد:باغی

بیروت۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغرب کی حمایت یافتہ اپوزیشن نے آج روس کی جانب سے دولت اسلامیہ کے خلاف مدد کا پیشکش مسترد کردیا اور روس کی جانب سے تازہ انتخابات کے مطالبہ کو بھی نامناسب قرار دیا ۔ روس آزاد شامی فوج پر بم حملے کررہا ہے اور اب چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ تعاون کرے جب کہ باغی بشارالاسد کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے عہد سے پابند ہیں۔ باغیوں کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل احمد سعود نے کہا کہ ہم روس کی پالیسی کو سمجھ نہیں سکے ۔ روس نے شام میں 30ستمبر سے بمباری کا آغاز کیا ہے ۔ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ صرف دولت اسلامیہ گروپ اور دیگر دہشت گردوں کو حملوں کا نشانہ بنارہا ہے لیکن اعتدال پسند باغی اس کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس کا نشانہ شام کے باغی ہیں جو صدر بشارالاسد کو اقتدار سے بیدخل کرنا چاہتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT