Friday , March 31 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے خلاف ٹرمپ کی سخت کارروائی کا انتظار:بشارالاسد

دولت اسلامیہ کے خلاف ٹرمپ کی سخت کارروائی کا انتظار:بشارالاسد

بیروت، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) شام کے صدر بشارالاسد نے شام میں موجود امریکی فوجیوں کو دراندازقرار دیتے ہوئے آج کہا کہدولت اسلامیہ کو شام میں شکست دینے کے لئے انہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ٹھوس اقدامات کا انتظار ہے ۔ چین کے ٹی وی چینل ‘فنیکس’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بشارالاسدنے کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے کے مواقع کی بابت امید ظاہر کی ہے ۔بشارالاسدنے کہا کہصدر امریکہ  نے اپنی  انتخابی مہم کے دوران بنیادی طور پر شام میںدولت اسلامیہ کو شکست دینے کی بات کہی تھی لیکن ابھی تک ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اس سمت میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔شام میں امریکی فوج کی تعیناتی کے سلسلے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میںبشارالاسدنے کہا کہ حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں آنے والا کوئی بھی غیر ملکی فوجی درانداز کے زمرے میں ہی رکھا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT