Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے رہنما ابو وہیب فضائی حملے میں ہلاک

دولت اسلامیہ کے رہنما ابو وہیب فضائی حملے میں ہلاک

واشنگٹن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پینٹاگان کا کہنا ہے کہ عراق کے صوبہ انبار میں خود کو دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے ایک اہم رہنما فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ پینٹاگان کے مطابق عراق میں القاعدہ کے سابق رکن ابو وہیب جمعہ کو ہوئی  ایک کارروائی میں ہلاک ہوئے۔ پینٹاگان کے ترجمان پیٹر کک کا کہنا تھا کہ ’آج کل عراق اور شام میں داعش (دولت اسلامیہ) کا رہنما ہونا خطرناک بات ہے۔‘ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ابو وہیب کے ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔ پیٹرکک کے مطابق ابو وہیب ایک گاڑی میں انبار صوبے کے قصبے رتبہ کے قریب سفر کر رہے تھے جب وہ ہلاک ہوئے۔ اس کارروائی میں تین دیگر جنگجو بھی ہلاک ہوئے جبکہ ابو وہیب کو دولت اسلامیہ کا ’صوبہ انبار میں عسکری امیر‘ قرار دیا گیا ہے۔ ابو وہیب کی پیدائش 1986 میں ہوئی تھی اور وہ کمپیوٹر سائنس کے طالب علم رہ چکے تھے۔ نگرانی کرنے والی ویب سائٹوں میں انھیں اکثر دولت اسلامیہ کا ایک ابھرتا ہوا نام قرار دیا جاتا تھا۔ انھیں عراق میں امریکی افواج نے گرفتار کیا تھا اور انھیں سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم وہ 2012 میں جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ اس کے ایک سال بعد ہی عراق میں سفر کرنے والی شامی ٹرک ڈرائیوروں کو قتل کرنے کے بعد دوبارہ منظرعام پر آئے تھے۔ خیال رہے کہ امریکہ کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی اتحاد 2014 سے عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیاں کر رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT