Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شام کے 9 شہری ہلاک

دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شام کے 9 شہری ہلاک

بیروت ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی بمباری سے جہادیوں کے زیرقبضہ شمالی شام کے قصبہ الباب میں 9 شہری جس میں 3 خواتین شامل ہیں، ہلاک ہوگئے۔ شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ترکی فضائی حملوں شلباری اور توپ خانہ سے گولہ اندازی کے نتیجہ میں کم از کم 45 شہری بشمول 18 بچے اور 14 خواتین ہلاک ہوگئے۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارہ انادولو نیوز کے بموجب 13 دولت اسلامیہ کے دہشت گرد آج کی شلباری میں ہلاک ہوئے۔ انقرہ میں گذشتہ سال اگست میں شام میں فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کا نشانہ کرد جنگجوؤں کے علاوہ دولت اسلامیہ کے جنگجو شامل تھے۔ تاہم اس کا کہنا ہیکہ وہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت سے ممکنہ حد تک گریز کرتا ہے اور اس سلسلہ میں انتہائی احتیاطی برتی جاتی ہے۔ رصدگاہ کے بموجب ترکی نے جمعرات کو ہی حملہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT