Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / دولت اسلامیہ کے کمانڈر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق

دولت اسلامیہ کے کمانڈر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق

Saudi Arabia's King Salman attends a session of Saudi Shura Council in Riyadh, December 23, 2015. REUTERS/Bandar al-Jaloud/Saudi Royal Court/Handout ATTENTION EDITORS - THIS IMAGE HAS BEEN SUPPLIED BY A THIRD PARTY. IT IS DISTRIBUTED, EXACTLY AS RECEIVED BY REUTERS, AS A SERVICE TO CLIENTS. REUTERS IS UNABLE TO INDEPENDENTLY VERIFY THE AUTHENTICITY, CONTENT, LOCATION OR DATE OF THIS IMAGE. FOR EDITORIAL USE ONLY. NOT FOR SALE FOR MARKETING OR ADVERTISING CAMPAIGNS. NO SALES.

واشنگٹن ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزارت دفاع نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک سینئر کمانڈر عمر شیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پنٹگان میں حکام کا کہنا ہے کہ عمر شیشانی کی ہلاکت شمال مشرقی شام میں حالیہ امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے بعد ہوئی۔ ابتدائی خبروں میں اس بات کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ جارجیا سے تعلق رکھنے والے شیشانی جن کا اصل نام ترکان باتراشویلی ہے اس حملے میں بچ گئے۔ اس حملے میں ان کے کئی محافظ بھی ہلاک ہوگئے ہیں جو حملے کے وقت ان کے ساتھ موجود تھے۔ امریکی فضائیہ کا یہ حملہ 4 مارچ کو شام کے شمال مشرقی علاقے شدادی میں اس وقت کیا گیا جب عمر شیشانی وہاں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کی تربیت کیلئے موجود تھے۔ پنٹگان کے ترجمان نے میڈیاسے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ شیشانی ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام کے حالات پر نظر رکھنے والے نگراں گروپ ’سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے اتوار کو کہا تھا کہ شیشانی کی طبی موت کئی دن پہلے ہی واقع ہوچکی تھی۔

گزشتہ سال امریکہ نے شیشانی کے سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔ بیان کے مطابق شیشانی دولت اسلامیہ میں کئی اہم اور سینئر عہدوں پر کام کر چکے تھے جن میں وزیر جنگ کا عہدہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے نگراں گروپ کے ڈائرکٹر رامی عبدالرحمان نے ذرائع کے حوالہ سے بتایا تھا کہ حملے میں شیشانی کے شدید زخمی ہونے کے بعد انھیں رقہ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج ایک یورپی نژاد جہادی ڈاکٹر نے کیا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ شیشانی کو دولت اسلامیہ کی حالیہ سلسلہ وار شکستوں کے پیش نظر شدادی کے علاقے میں جنگجوؤں کی ہمت بڑھانے کیلئے بھیجا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ ایک عرب باغی گروپ سیرین عرب کوالیشن نے شدادی پر قبضہ کرلیا تھا جو کہ کرد جنگجو گروپ وائی پی جی کے ساتھ مل کر دولت اسلامیہ کے خلاف لڑ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT