Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے ہاتھوں شام کی قدیم کیتھولک خانقاہ تباہ

دولت اسلامیہ کے ہاتھوں شام کی قدیم کیتھولک خانقاہ تباہ

بیروت ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے وسطی شام کے صوبہ حمص میں ایک قدیم خانقاہ تباہ کردی۔ اس کی تصویریں جہادی گروپ نے شائع کی ہیں۔ دولت اسلامیہ کے گروپ نے کل بلڈوزر استعمال کرتے ہوئے مارایلیان خانقاہ القریتین کو تباہ کردیا۔ شام کی انسانی حقوق کی نگرانکار تنظیم رسدگاہ کے ڈائرکٹر رامی عبدالرحمن نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے خانقاہ کو اس بہانے سے تباہ کردیا کہ یہاں پر دوسرے خدا کی عبادت کی جارہی ہے۔ خانقاہ تباہ کرنے کی تصاویر عسکریت پسندوں کو بلڈور کے ذریعہ خانقاہ کو منہدم کرتے دیکھا جاسکتا ہے حالانکہ عسکریت پسند پوری عمارت کو دھماکوں کے ذریعہ تباہ نہیں کرسکے تھے۔ انہوں نے دیگر مذہبی عمارتوں کو بھی دیگر مقامات پر تباہ کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT