Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 300افراد کی ہلاکت‘ شام کی ادعا

دولت اسلامیہ کے ہاتھوں 300افراد کی ہلاکت‘ شام کی ادعا

بیروت۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام نے آج کہا کہ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں نے قتل عام کرتے ہوئے مشرقی شہر دیرالزور میں دن بھر کے حملوں کے دوران 300افراد کا سرقلم کرتے ہوئے قتل عام کیا ۔ یہ اس متنازعہ علاقہ میں دولت اسلامیہ کی نمایاں پیشرفت تھی ۔ سرکاری خبررساں ادارہ صنعا کے بموجب ہلاک ہونے والے بیشتر افراد عمررسیدہ مرد ‘ خواتین اور بچے تھے ۔ یہ انتہا پسند گروپ کی جانب سے اب تک کہ بدترین کارروائی تھی ۔
اسرائیل ‘ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا: نتن یاہو
یروشلم۔17جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سخت موقف اختیار کرتے ہوئے وزیراعظم اسرائیل بنجامن نتن یاہو نے آج انتباہ دیا کہ اسرائیل ایران کو نیوکلئیر ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا ۔ کیونکہ ایران اس علاقہ کو عدم استحکام سے دوچار کردینا اور دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانا چاہتا ہے ۔ اسرائیل کا یہ انتباہ مشرق وسطی کے واحدملک کی جانب سے دیا گیا ہے جو غیر معلنہ نیوکلیئر طاقت ہے ۔ جب کہ عالمی طاقتوں بشمول امریکہ نے ایران پر سے تاریخی نیوکلیئر معاہدہ کے بعد تمام تحدیدات برخواست کردی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT