Tuesday , July 25 2017
Home / عرب دنیا / دولت اسلامیہ کے 17ٹھکانے تباہ

دولت اسلامیہ کے 17ٹھکانے تباہ

دبئی، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے جنگی طیاروں نے شمالی شام کے الباب صوبے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے خلاف زبردست بمباری کر کے اس کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔ترکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق جنگی طیاروں نے اتوار کو الباب صوبے میں آئی ایس کے قبضے والی دو عمارتوں پر 16 بار بمباری کی جس میں اسکے 17 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ترکی فوج اور آئی ایس کے درمیان جاری اس لڑائی میں ترکی کے دو فوجی بھی زخمی ہو گئے ۔ہاسپٹل ذرائع کے مطابق زخمی فوجیوں کو ترکی کی سرحد کے قریب صوبے کے ایک ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے ۔ترکی کی فوج شام میں آئی ایس کے خلاف جنگ میں شامی فوجیوں کی مدد کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT