Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دولت اسلامیہ یورپ میں کیمیائی حملہ کر سکتا ہے : اقوام متحدہ

دولت اسلامیہ یورپ میں کیمیائی حملہ کر سکتا ہے : اقوام متحدہ

لندن، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی عالمی نگرانی ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس ) یورپ میں کیمیائی حملے کرسکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے عالمی کیمیائی نگرانی ادارے نے جانچ کے بعد اس طرح کی وارننگ دی ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ عراق اور شام سے مفرور آئی ایس کے دہشت گرد یورپ میں اس طرح کے خطرناک حملے کر سکتے ہیں۔پیرس میں اس ہفتے منعقد دفاعی کانفرنس کے دوران او پی سی ڈبلیو کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ وہاں سے مفرور دہشت گرد مسٹرڈ گیس حملہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے جنگ کے میدان میں اس زہریلے مادہ کا استعمال کرنا سیکھا ہے ۔اوپی سی ڈبلیوکے ایک افسر نے کہا کہ آئی ایس نے مسٹرڈ گیس بنانا سیکھ لیا ہے ، ایسے میں یہ ایک ایسا خطرہ ہے جسے ہمیں جھیلنا اور جس پر ردعمل دینا سیکھناہے ۔ دکھ کی بات ہے کہ اسے کس طرح انجام دینا ہے ، یہ سیکھنے والے لوگ پھر سے ہمارے ملک واپس آ رہے ہیں اور ایسے حملے کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT