Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / دولت مشترکہ کانفرنس کا میزبان بننے سے پاکستان کا انکار

دولت مشترکہ کانفرنس کا میزبان بننے سے پاکستان کا انکار

اسلام آباد ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج آئندہ ماہ دولت مشترکہ پارلیمانی یونین کے اجلاس کی میزبانی سے دست برداری اختیار کرلی جبکہ ہندوستان نے دھمکی دی کہ اگر جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو مدعو نہیں کیا جاتا تو وہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا ۔ یہ کانفرنس دولت مشترکہ ممالک کے اسپیکرس کو یکجا کرنے کیلئے منعقد کی جارہی تھی ۔ یہ کانفرنس نیویارک میں منعقد کی جائے گی ۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دولت مشترکہ کی سکریٹریٹ جو لندن میں واقع ہے کو یہ وضاحت کردی گئی ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور یہ ناممکن ہے کہ دولت مشترکہ کانفرنس پاکستان میں منعقد کی جائے اور اس میں جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو شرکت کی دعوت دی جائے ۔

 

ہندوستان دہشت گردی میں ملوث
پاکستان کا الزام
اسلام آباد۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی سلامتی اُمور کی اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت سے قبل پاکستان نے آج ہندوستان پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی میں ملوث ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندر دشمن طاقتوں کو بیرونی طاقتوں سے رقم مل رہی ہے ، اسی لئے پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہورہا ہے۔ وزیر داخلہ نثار علی خاں نے کہا کہ ہندوستان ، دہشت گردی میں ملوث ہے۔

TOPPOPULARRECENT