Monday , September 25 2017
Home / دنیا / دولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

دولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

پیرس ۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین ٹیکس چھپانے والی پناہ گاہوں کی فہرست بنانے پر متفق ہوگئے ہیں جن پر پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے اختتام تک اس منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ بغیر کسی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی جبکہ یورپی یونین ایسے منصوبہ پر بھی کام کررہا ہے جس کے تحت اُن بینکوں کیخلاف بھی کارروائی کریگی جو دولت چھپانے میں مدد دیتے ہیں۔

 

پیرس ڈیل پر دستخط کر دیے گئے
پیرس۔ 23 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے 170 ممالک اور خطوں کے نمائندوں نے تحفظ ماحولیات کیلئے تیار کردہ  پیرس معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی شہر نیو یارک میں منعقدہ ایک تقریب میں اس تاریخی دستاویز پر جرمنی کی طرف سے خاتون وزیر ماحولیات باربرا ہینڈرِکس نے دستخط کیے۔ اس ڈیل کا مقصد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنا ہے۔ اس معاہدے کو تحفظ ماحول کی خاطر اٹھایا جانے والا انتہائی اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کے نفاذ کیلئے ابھی رکن ریاستوں کو اپنے اپنے طور پر اس کی توثیق کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT