Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دولت کیلئے ٹی آر ایس شمولیت کی تردید : جی سائنا

دولت کیلئے ٹی آر ایس شمولیت کی تردید : جی سائنا

حیدرآباد 6 ڈسمبر ( آئی این این ) سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی جی سائنا نے آج تردید کی کہ انہوں نے دولت کے لالچ میں تلگودیشم سے انحراف کرکے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سائنا نے کہا کہ وہ 30 سال سے عوامی زندگی میں ہیں اور انہوں نے کبھی بھی کسی عہدہ کا دولت کی حرص نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ پیسے کا لالچ رکھتے تو اب تک 300 کروڑ روپئے کے مالک ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ تلگودیشم کے رکن پارلیمنٹ ملا ریڈی ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد عوام میں ان کے امیج کو متاثر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملا ریڈی سیاست میں نئے ہیںاور انہیں ان کے ( سائنا کے ) فیصلوں پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔سائنا حال ہی میں ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT