Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دولہے کی سڑک حادثے میں موت

دولہے کی سڑک حادثے میں موت

مرینا، 04 جنوری (یواین آئی) مدھیہ پردیش کے گنا ضلع سے اپنی شادی کا کارڈ مرینا ضلع آئے ایک نوجوان کی ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔ اس حادثے میں نوجوان کے تین ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔ ریٹھورا کے تھانہ انچارج دیپندر سنگھ یادو نے بتایا کہ گنا کے دیپک اوجھا کی 17 جنوری کو شادی تھی۔ وہ اپنے تین دوستوں امت پاٹھک، دیپک بھیسن اور جتندر راجاوت کے ساتھ کار سے مرینا اپنی شادی کے کارڈ بانٹنے آیا تھا، لیکن کل دیر رات گنا لوٹتے وقت ان کی کار رٹھورا بائی پاس پر ایک ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دیپک کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔  انہوں نے بتایا کہ حادثے میں شدید زخمی تین دیگر نوجوانوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ٹریکٹر پر قبضہ کرکے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

 

ہردوئی میں چھ دن سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد
ہردوئی، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش میں ہردوئی ضلع میں چھ دن سے لاپتہ بچے کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق میرسرائے کے رہنے والے سرورعلی کا بیٹا 28دسمبر کو موبائل ٹھیک کرانے نکلا تھا اور واپس نہیں لوٹا۔اسے مرملی کے رہنے والے اردوٹیچر نبی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شبہ کی بنیاد پر نبی کو پکڑا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔اس کی نشاندہی پر کل شام پولیس نے رابھا گاؤں کے نزدیک ایک گنے کے کھیت سے بچے کی لاش برآمد کی۔

TOPPOPULARRECENT