Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دونوجوانوں کی خود کشی

دونوجوانوں کی خود کشی

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : گولکنڈہ اور فلک نما حدود میں دو نوجوانوں نے خود کشی کرلی ۔ جو روزگار کی تلاش میں مصروف تھے ۔ تاہم انہیں ناکامی حاصل ہوئی تھی ۔ اور مالی پریشانیوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا تھا ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 30 سالہ حسن الدین جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن نے آج انتہائی اقدام کرلیا ۔ حسن الدین روزگار کی تلاش میں تھا ۔ گولکنڈہ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 25 سالہ اشیش شرما جو کلوگڈہ فلک نما میں رہتا تھا ۔ آج دوپہر اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ شرما روزگار کی تلاش میں تھا اور مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : بہادر پورہ اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 75 سالہ ضعیف شخص محمد یوسف علی جو چندو لعل بارہ دری علاقہ کے ساکن آج زو پارک کے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ راموہن جو سبکدوش ملازم  ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا وہ شہر کے دواخانہ میں موجودہ اپنی بیوی کو نلگنڈہ منتقل کرنے کے لیے ایمبولنس میں آرہا تھا کہ کتہ گوڑہ کے علاقہ میں ایمبولنس الٹ گئی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ جب کہ ڈرائیور معمول زخمی بتایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT