Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر

حیدرآباد 4مئی (یواین آئی ) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے کئی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ دونوں ر یاستوں میں اب تک لو لگنے سے کئی اموات ہوچکی ہیں ۔ دن کے ساتھ ساتھ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ در ج کیا جارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ چند دنوں میں گرمی کی لہر میں مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ آئندہ تین دنوں کے دوران ساحلی آندھرا پردیش اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا گرج و چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رائل سیما، ساحلی آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی۔ دوسری طرف آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم کے پاڈیرو ایجنسی علاقہ میں شدید گرمی کے موسم میں صبح کے اوقات میں کہر دیکھی جارہی ہے ۔ جس سے سڑکوں پر گاڑی سواروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ شام میں ہلکی بارش ہورہی ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور درجہ حرارت میں گراوٹ ہورہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT