Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری

حیدرآباد 16مئی (سیاست نیوز) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ۔ دونوں ریاستوں میں رات کے درجہ حرارت میں بھی حالیہ چند دنوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر مزید چند دن تک برقرار رہے گی اور عوام کو احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔کئی مقامات پر درجہ حرارت 40تا 46ڈگری سلسیس درج کیا جارہا ہے ۔ گرمی کی لہر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ گرم ہواؤں کے سبب لوگ دن کے اوقات میں گھروں میں ہی رہنے کیلئے مجبور ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک بھی کم نظر آرہی ہے ۔ دونوں ریاستوں میں درجہ حرارت میں اضافہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے ۔ عوام گرمی سے بچنے مختلف تدابیر اختیار کررہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے گرمی اور تمازت کے سبب ان کا برا حال ہے اور رات جاگ کر گزارنی پڑی ۔

TOPPOPULARRECENT