Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر برقرار

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر برقرار

حیدرآباد 12نومبر (یواین آئی )دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سردی کی لہر برقرار ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ دو دنوں تک ایسی ہی صورتحال برقرار رہے گی۔آندھراپردیش کے وشاکھاایجنسی علاقہ میں سردی کی لہر میں کافی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔وشاکھاپٹنم کے لمباسنگی میں درجہ حرارت سات، اراکو میں8،پاڈیرو میں 9 چنتاپلی میں 10ڈگری ، تلنگانہ کے ضلع میدک میں 11 حیدرآباد، نلگنڈہ ، ورنگل میں بارہ ، عادل آباد ، کھمم، نظام آباد میں 13 ڈگری درج کیا گیا ہے ۔رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی جارہی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ درجہ حرارت دونوں ریاستوں میں معمول سے 7ڈگری کم درج کیا جارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ تلنگانہ کے عادل آباد،ورنگل ،کریم نگر، رنگاریڈی ، حیدرآباد،نلگنڈہ،کھمم ، نظام آباد میں ایسی ہی صورتحال آئندہ چند دنوں تک برقرار رہے گی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT