Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں میں بارش کا امکان

دونوں ریاستوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد /12 اگست ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیا کے مطابق جھارکھنڈ اور اس کے پڑوسی علاقوں کے ساحل کے قریب خلیج بنگال میںگذشتہ روز سے ہوا کے دباؤ میں کمی ہوئی ہے ۔ یہ موسمی حالات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مغرب و شمالی مغرب کی سمت پیشرفت کریں گے جس سے ہوا کے دباؤ میں مزید کمی متوقع ہے ۔ اس کے اثر سے ساحلی آندھرا پردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ میں مختلف مقامات پر آئندہ پانچ دن کے دوران اوسط یا ہلکی بارش ہوسکتی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی آندھرا پردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ  کے چند مقامات پر گذشتہ روز ہلکی اور اوسط بارش ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران حیدرآباد اور اس کے پڑوسی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا ۔ بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہوگی ۔ شہر کا درجہ حرارت 34 اور 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہے گا ۔

TOPPOPULARRECENT