Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں میں مزید گرمی کی پیش قیاسی، احتیاطی اقدامات

دونوں ریاستوں میں مزید گرمی کی پیش قیاسی، احتیاطی اقدامات

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش اور تلنگانہ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران دونوں ریاستوں کے عوام نے آج مزید ایک گرم ترین دن گذارا جہاں کا اوسط درجہ حرارت 43 تا 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کے نتیجہ میں دونوں تلگو ریاستوں میں تاحال تقریباً100  افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دن تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی وارننگ دی ہے۔ عادل آباد، ہنمکنڈہ اور نظام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ حکومت تلنگانہ نے گرمی کی صورتحال سے عوام کو باخبر کرنے کے لئے ایک خصوصی ویب پورٹل متعارف کی ہے۔ حکومت آندھراپردیش نے محنت کشوں، مزدوروں اور دھوپ کے اوقات سڑکوں و کھلے مقامات پر کام میں مصروف مرد و خواتین اور بچوں کو مفت چھاچھ اور او آر ایس سربراہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT