Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں ریاستوں میں گاندھی جینتی تقاریب کا انعقاد

دونوں ریاستوں میں گاندھی جینتی تقاریب کا انعقاد

چیف منسٹرس و گورنر کی شرکت‘ ہمہ مذہبی دعائیہ اجتماعات
حیدرآباد۔/2اکٹوبر، ( سیاست نیوز) گاندھی جی کے 146 ویں یوم پیدائش کے موقع پر شہر میں ہمہ مذہبی دعائیہ اجتماعات اور جلسوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ گورنر، چیف منسٹر، وزراء، سیاسی قائدین اور عوام کی کثیر تعداد نے بابائے قوم کے مجسموں کی گلپوشی کرتے ہوئے پراثر خراج عقیدت پیش ادا کیا۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن، تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے مضافاتی علاقہ لنگر حوض کے قریب واقع باپو گھاٹ پہنچ کر مجسمہ گاندھی کی گلپوشی کی۔ دونوں تلگو ریاستوں آندھرا پردیش و تلنگانہ کے مختلف مقامات پر گاندھی جینتی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ ہمہ مذہبی دعائیہ اجتماعات کے دوران گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن بھی سنائے گئے۔ تہذیبی پروگراموں کے انعقاد کے ذریعہ بابائے قوم کی حیات اور کارناموں کو اُجاگر کیا گیا۔ آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے گنٹور میںمجسمہ گاندھی پر پھول چڑھایا۔

TOPPOPULARRECENT