Friday , July 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

دونوں شہروں میں آئندہ 48 گھنٹوں میں بارش کا امکان

حیدرآباد 10 جولائی ( سیاست نیوز ) دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ نواحی علاقوں میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات اور مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے راڈار پر موجود تفصیلات کے مطابق عہدیداروں نے بتایا کہ آئندہ 48 گھنٹوں میںشہر کے اطراف گھنے بادل چھائے رہیں گے اور آج بھی حسب معمول ہلکی اور تیز بارش شہر کے علاوہ مضافات میں بھی ریکارڈ کی گئی جس کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT