Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں سڑکوں کی خستہ حالی ، درستگی و مرمت میں تاخیر

دونوں شہروں میں سڑکوں کی خستہ حالی ، درستگی و مرمت میں تاخیر

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : دونوں شہروں میں مختلف مقامات پر محکمہ آبرسانی ، عمارات و شوارع اور دوسرے محکموں کی جانب سے سڑک کے خستہ ہونے اور پانی کی پائپ لانے میں خرابی اور دیگر امور کی وجہ سے عوام کو بڑے مسائل سے شاہراہوں پر سے گذرنا پڑتا ہے ۔ اس خرابی کی اطلاع ملنے پر محکمہ جات کا عملہ اولاً اس کی درستگی میں تاخیر کرتا ہے جس سے سڑک پر گذرنے والی عوام کو مشکلات و مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔ اگر مصروف ترین شاہراہوں پر ہوئی خرابی کو دور کرنے کے لیے سڑک کی کھدائی گئی تو اسے عملہ ویسے ہی چھوڑے انجان روش اختیار کرتا ہے جس کی وجہ سے گذرنے والے راہگیروں ، گاڑیوں ، بس کے آنے جانے میں بڑے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ گذشتہ ہفتہ شہر کی مصروف ترین شاہراہ رام کرشنا تھیٹر کے روبرو پانی کی لائن میں خرابی پیدا ہونے کے باعث اولاً کئی گھنٹوں تک پانی بہنے لگا اور جب محکمہ کو اطلاع کی گئی تو عملہ نے اس کی درستگی کی ۔ انہوں نے کھدائی کی اسی حالت میں ادھورا چھوڑگئے ۔ آج تک بھی انجان روش اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اب یہ کھدوائی ٹریفک کی زیادتی کی وجہ سے ایک گڑھے کی صورت اختیار کرچکی ہے جس کی وجہ شہر کی اس مصروف ترین شاہراہ پر مسلسل ٹریفک جام ہے ۔ اس سے راہگیروں کے آنے و جانے میں مسائل پیدا ہورہے ہیں اس میں اس وقت اضافہ ہوتا ہے جب کہ رام کرشنا تھیٹر کی فلم چھوٹتی ہے مرد و خواتین ، بچوں کی بڑی تعداد موٹر گاڑیوں ، موٹر سیکلوں کے ذریعہ باہر نکلتے ہیں تو ٹریفک میں زبردست خلل دیکھا جارہا ہے ۔ اگر اس وقت مریضوں کو لے جانے والی گاڑیوں کا گذر ہوا تو ان کے لیے رکاوٹ و مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT