Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں پانی کی سربراہی کے موقف کا جائزہ

دونوں شہروں میں پانی کی سربراہی کے موقف کا جائزہ

ناگرجنا ساگر میں ایمرجنسی پمپنگ کا آغاز
حیدرآباد۔ 19 مئی (پریس نوٹ) مینیجنگ ڈائریکٹر واٹر سپلائی بورڈ نے آج ڈائریکٹرس کے ہمراہ دونوں شہروں میں پینے کے پانی کی سربراہی کے موجودہ موقف کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ناگرجنا ساگر ذخیرۂ آب میں پٹم گنڈی کے مقام پر ایمرجنسی پمپنگ انتظامات سے بھی واقفیت حاصل کی۔ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) نے بتایا کہ ایمرجنسی پمپنگ انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اور آج سے کامیابی کے ساتھ یہ کام کرنا بھی شروع کرچکے ہیں۔ محکمہ آبپاشی یومیہ اوسطاً ایک ٹی ایم سی پانی کرشنا ڈیلٹا میں جاری کررہا ہے، کیونکہ ناگرجنا ساگر ذخیرہ آب کی موجودہ سطح 507.6 فیٹ ہے اور یہ 506 فیٹ ہوجانے کا اندیشہ ہے چنانچہ ذخیرہ آب میں ڈیڈ اسٹوریج سے پانی منتقل کرنے کیلئے ایمرجنسی پمپنگ کی ضرورت لاحق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ دونوں شہروں کو 270 ایم جی ڈی پانی کی سربراہی کیلئے 300 ایچ پی کے 10 پمپ سیٹس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے ذریعہ 60 کیوزک پانی کا اخراج ممکن ہے۔

TOPPOPULARRECENT