Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں میں ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا آغاز

دونوں شہروں میں ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا آغاز

جوبلی ہلز ، لالہ پیٹ ، میڑچل اور دیگر مقامات پر بڑے پیمانہ پر شجرکاری مہم
حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ریاست بشمول دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں ہریتا ہارم پروگرام کے تیسرے مرحلہ کا آج بڑے پیمانے پر آغاز ہوا اور شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر کئی ممتاز شخصیتوں قائدین وغیرہ نے پودوں کی شجرکاری انجام دیں ۔ گوشہ محل علاقہ میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ڈپٹی کمشنر اور میونسپل کارپوریٹرس نے پودوں کی شجرکاری انجام دیں ۔ اسی طرح رکن اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز مسٹر گوپی ناتھ نے سری نگر کالونی کے ڈی پارک میں منعقدہ ، شجرکاری پروگرام میں حصہ لیا اور پودے لگائے ، وزیر اکسائز و اسپورٹس مسٹر پدما راؤ نے تارناکہ ڈیویژن لالہ پیٹ میں واقع پروفیسر جئے شنکر اسٹیڈیم میں منظم کردہ ہریتا ہارم پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اسٹیڈیم کے احاطہ میں پودوں کی شجرکاری کی ۔ علاوہ ازیں موسیٰ رام باغ علاقہ میں منعقدہ ہریتا ہارم پروگرام میں مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن و دیگر عہدیداران جی ایچ ایم سی نے حصہ لیتے ہوئے پودوں کی شجرکاری کی ۔ جب کہ ہریتا ہارم کے آج شروع ہوئے تیسرے مرحلہ میں حیدرآباد میڑچل ، رنگاریڈی اضلاع میں مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر پودوں کی شجرکاری انجام دی گئی ۔ بالخصوص ان مقامات پر ڈپٹی چیف منسٹر برائے امور محکمہ مال و رجسٹریشن و اسٹامپس جناب محمد محمود علی ، مئیر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر بی رام موہن ، چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ مسٹر ایس پی سنگھ ، کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن مسٹر جناردھن ریڈی نے بھی ہریتا ہارم میں حصہ لیتے ہوئے پودوں کی شجرکاری انجام دیں ۔ اس کے علاوہ آج ریاست بشمول شہر حیدرآباد کے مختلف مقامات پر منظم کردہ ہریتا ہارم پروگرام کے تعلق سے عوام میں زبردست مثبت ردعمل پایا گیا اور رضاکارانہ طور پر عوام نے مختلف مقامات پر منظم کردہ شجرکاری پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT