Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دونوں شہروں کو پینے کے پانی کی موثر سربراہی

دونوں شہروں کو پینے کے پانی کی موثر سربراہی

ناگرجنا ساگر سے 1.5 ٹی ایم سی پانی الاٹ کرنے کی خواہش
حیدرآباد۔19 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کو پینے کے پانی کی موثر سربراہی کے لیے ناگرجنا ساگر سے 1.5 ٹی ایم سی پانی الاٹ کرنے کرشنا آبی بورڈ سے درخواست کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق حکومت نے اس سلسلہ میں کرشنا واٹر بورڈ کو مکتوب روانہ کیا جس میں اس بات کی خواہش کی گئی کہ ناگرجنا ساگر سے لفٹ کے ذریعہ 1.5 ٹی ایم سی حاصل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ آنے والے دنوں میں شہر حیدرآباد کی پانی کی ضرورتوں کی تکمیل ہوسکے۔ بتایا جاتا ہے کہ موجودہ سربراہی کے نظام میں پانی کی قلت کا اندیشہ ہے۔ لہٰذا تلنگانہ حکومت ناگرجنا ساگر سے پانی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اسی دوران مرکزی ٹیم نے ناگرجنا ساگر ڈیم کا دورہ کیا اور اس کی گنجائش اور مینٹننس کا جائزہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT