Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والا بولر

دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرنے والا بولر

ہوبارٹ۔18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا انڈر 19 کیخلاف یوتھ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکائی انڈر 19 ٹیم کے کپتان کامیندو مینڈس نے ایک اوور میں دونوں ہاتھوں سے بولنگ کی ۔ ہیڈ کوچ رائے ڈائس نے کہا ہے کہ کپتان کی بولنگ میں مہارت ٹیم کیلئے پلس پوائنٹ ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ٹو سے قبل لاہور قلندر ٹیم نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر یاسر جان کو تلاش کر کے اسے میڈیا میں متعارف کرواتے ہوئے اسکے ساتھ دس سال کا معاہدہ کر لیا تھا،یاسر جان دونوں ہاتھوں سے فاسٹ بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دریں اثناء لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی موجود ہے جو دونوں ہاتھوں سے اسپن بولنگ کرسکتا ہے۔ ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر اور اسپن بولنگ کو مشتاق احمد کی زیر نگرانی نوجوان کھلاڑی شاہ زیب بھٹی دونوں ہاتھوں سے بولنگ پریکٹس کر رہا ہے تاہم اسے ابھی میڈیا کی نظروں سے دور رکھا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی مقبولیت اور محدود اوورس کی کرکٹ میں تیزی سے رنز بنانے کے رجحان نے جہاں بیٹسمینوں کی جانب سے اختراعی اور ناقابل یقین اسٹروکس کا پیدا کردیا ہے وہیں بولروں پر زیادہ رنز نہ دینے اور وکٹوں کے حصول کے دباؤ نے انہیں بھی غیرمعمولی نتائج فراہم کرنے کی راہ ہموار کردی ہے جس میں دونوں ہاتھوں سے بولنگ میں شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT