Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دو آتش فرو ارکان عملہ ،ہلاک

دو آتش فرو ارکان عملہ ،ہلاک

نئی دہلی ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دو آتش فرو ارکان عملہ ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے جبکہ وہ لوگ مغربی دہلی کے وکاس پوری علاقہ میں ایک فاسٹ فوڈ جوائنٹ میں آگ بجھانے کی کوشش کررہے تھے اور اسی وقت گیس سلنڈر دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ فائر بریگیڈ کی چھ رکنی ٹیم 5:35 بجے صبح آگ بجھانے کیلئے یہاں پہنچی تھی۔ مبینہ طور پر شاٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
دو آزاد کارپوریٹرس
شیوسینا میںشامل
ممبئی ۔ 24 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) دو آزاد کارپوریٹرس آج صدر پارٹی ادھو ٹھاکرے کی قیامگاہ پر شیوسینا میں شامل ہوگئے۔ اس طرح شیوسینا کے ارکان کی مجلس بلدیہ حیدرآباد میں تعداد 86 ہوگئی۔ سنیہل مورے اور تلسی رام شنڈے کی شیوسینا میں شمولیت کے بعد مجلس بلدیہ ممبئی میں شیوسینا کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوکر وہ 86 ہوگئی۔ صدر شیوسینا ادھوٹھاکرے نے اس کا اعلان کیا۔ تاہم کہا کہ میئر کا عہدہ شیوسینا کو ہی حاصل ہونا چاہئے۔ ممبئی بلدی انتخابات میں دیرینہ حلیف بی جے پی اور شیوسینا نے اپنے اپنے بل بوتے پر انتخابی مقابلہ کیا تھا جس میں بی جے پی کو 82 نشستیں حاصل ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT