Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / دو اسکولی بچے کنال میں غرقاب

دو اسکولی بچے کنال میں غرقاب

وشاکھاپٹنم 9 جولائی ( پی ٹی آئی ) وشاکھاپٹنم ضلع کے نائیڈو پالیم علاقہ میں یلورو کنال میں دو اسکولی طلبا غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 9 سالہ پی ستیش اور 12 سالہ پی تھرون رمیش دونوں ہی اسی علاقہ کے ساکن تھے ۔ ستیش چوتھی جماعت کا اور رمیش پانچویں جماعت کا طالب علم تھا ۔ یہ دونوں لڑکے ایک خانگی اسکول میں پڑتھ تھے اور رمیش کے گھر پر کسی تقریب میںشرکت کیلئے آئے تھے ۔ یہ دونوں ناشتہ کیلئے گئے تھے ۔ واپسی میں کنال کی روڈ سے واپس آ رہے تھے کہ پھسل کر کنال میں جا گرے اور غرقاب ہوگئے ۔ نعشیں کنال سے نکال لی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT