Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / دو افراد بشمول خاتون کی خودکشی

دو افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے ملازم میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی اور بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے انتہائی اقدام کیا ۔ شاہ میرپیٹ اور نریڈیٹ پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون راجیشوری جو علی آباد علاقہ کے ساکن دیانند کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا اس کے شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور اس نے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 32 سالہ روی جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور تھا اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT