Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کی خودکشی

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاستن یوز) والد کی موت کے غم میں ایک اور بے روزگاری سے دلبرداشتہ دو افراد کی خودکشی کے واقعات پیٹ بشیرآباد اور نارائن گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میسماں گوڑہ میں رہتا تھا، چند روز قبل اس شخص کے والد کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا۔ جس نے دلبرداشتہ ہوکر کل خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ سمپت کمار جو بے روزگار تھا۔ وٹھل واڑی علاقہ میں رہتا تھا۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس نے بے روزگاری سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT