Thursday , April 27 2017
Home / جرائم و حادثات / دو افراد کی خودکشی

دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /16 مارچ ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور بیوی سے جھگڑے کے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات بنجارہ ہلز اور چیتنیہ پوری پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 39 سالہ راجو جو ایل بی ٹی نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے منٹ کمپاونڈ میں کام کرتا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے یہ شخص شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور اس کے مکان میں بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور اس شخص کو بیوی کی مبینہ ہراسانیوں کا سامنا تھا ۔ جس سے تنگ آکر راجو نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 56 سالہ سومایا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ماروتی نگر علاقہ چیتنیہ پوری میں رہتا تھا 13 مارچ کے دن اس شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT